حیدرآباد ۔22 ستمبر (اعتماد نیوز) ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی ایک طرف میڈیا اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ یہ کہتے آرہے ہیں کہ عوام نے آزادی کے بعد سے اب تک ملک میں جن اچھے دن کا خواب دیکھا ہے وہ اس خواب کو شرمندہ تعبیر کر رہے ہیں۔ لیکن حقیقت میں انکے اقتدار پر آنے کے بعد بیروزگاری میں اضافہ ‘ اشیائے ضروریہ کے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ‘ غربت میں اضافہ ‘ سرمایہ کاری ٹھپ ہوجانا ‘ فرقہ پرستی کا عروج ‘ اقلیتوں میں احساس کمتری کا اضافہ جیسے سنگین مسائل دن بدن اضافہ ہوتے جا رہے ہیں۔ اس حقیقت کو عیاں کرنے کے لئے امریکہ میں مقیم ہندوستانیوں نے www.modifail.com ویب سائٹ کو
شروع کیا ۔ اس ویب سائٹ کے ذریعہ مودی حکومت کی ناکامیوں کو واضح انداز میں دلائل کی روشنی میں پیش کیا گیا۔ یہی نہیں بلکہ ایک تحریک کے طور پر امریکہ میں عوامی مقامات پر مودی حکومت کی ناکامیوں کو پوسٹرس کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔اس میں عوامی شعور بیداری کے لئے سوشیل میڈیا کے دریعہ سے بھی مودی حکومت کی ناکامیوں کو اچھی طرح اجاگر بھی کیا جا رہا ہے۔ اور خیال رہے کہ 27 نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ میں خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ تو ب دیر کس بات کی آپ بھی اس ویب سائٹ کا مشاہدہ کیجئے اور مودی کے اچھے دن کی کیا حقیقت ہے اس کا آپ خود جائزہ لیجئے۔
www.modifail.com/